بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Pakistan weather forecast
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی صورتحال سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی، جس کے مطابق بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ شمالی اور پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں خشک رہنے کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور رات کے اوقات میں سرد ہو جائے گا، جبکہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بھی ٹھن  ڈی ہوائیں چلنے اور درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جمادی الاوّل کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ مشرقی پنجاب کے اضلاع مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث شدید اسموگ کی لپیٹ میں رہیں گے۔ لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران بارش کے نئے سلسلے کا کوئی امکان نہیں، تاہم درجہ حرارت میں کمی کے باعث سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔