
رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہِ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) میں جمع کرادی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے اس درخواست پر سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی، جس کے بعد اگر منظوری دی گئی تو صارفین کو آئندہ بلوں میں اس کمی کا ریلیف ملے گا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فرنس آئل اور ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجلی کی لاگت میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا ڈیجیٹل اسکلزٹریننگ پروگرام کا آغاز
واضح رہے کہ اس وقت کراچی سمیت ملک بھر میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔
اگر نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کرلی تو عوام کو مہنگائی کے دباؤ کے دوران معمولی مگر مثبت ریلیف ملنے کی امید ہے۔



