حکومت کا ڈیجیٹل اسکلزٹریننگ پروگرام کا آغاز
digital skills training
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آف ٹرینرز منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 اس پروگرام کا مقصد نوجوان پروفیشنلز کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مہارت فراہم کرنا ہے۔

پوگرام کےابتدائی مرحلے میں200 نوجوان ٹرینرز کو آن لائن تربیت دی جائے گی جس میں مصنوعی ذہانت (AI)،ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالیٹکس جیسے جدید موضوعات شامل ہوں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ یہ اقدام وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے اوراس کا مقصد نوجوانوں کو عالمی سطح پر مقابلے کے قابل تکنیکی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے اسلحہ لائسنس کی تجدید گھر بیٹھے ممکن بنا دی

یہ پروگرام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن، یونی سروسز انٹرنیشنل اور چین کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔

ٹریننگ مکمل کرنے والے شرکاء کو پاکستان اور چین کے اداروں سے مشترکہ اسناد (سرٹیفکیٹس) دیے جائیں گے۔
یہ پروگرام ایسے تربیت یافتہ ٹرینرز تیار کرے گا جو آگے چل کر ملک بھر میں ہزاروں نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں منتقل کریں گے۔