
اس سہولت سے وفاقی اور حکومتِ پنجاب کے جاری کردہ لائسنس رکھنے والے افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق شہری اب اپنے موبائل فون پرپاک آئی (Pak ID) ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں، اس کیلئے کسی دفتر جانے یا طویل قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ درخواست مکمل کرنے کے بعد لائسنس کی تجدید کا عمل آن لائن مکمل کر لیا جائے گا۔
نادرا نے وضاحت کی کہ اگر کسی شہری کو اپنے موبائل نمبر یا ای میل ایڈریس میں تبدیلی کرنی ہو تو وہ ایپ میں پروفائل سیٹنگز میں جا کر موبائل ایڈٹ یا ای میل ایڈٹ کے آپشن کے ذریعے باآسانی معلومات اپ ڈیٹ کر سکتا ہے۔
نیا نمبر درج کرنے پر ایک ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) موصول ہوگا، جس کی تصدیق کے بعد نمبر کامیابی سے اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نادرا نے سندھ بھر میں بھرتی مہم کا آغاز کر دیا
نادرا کا کہنا ہے کہ فعال موبائل نمبر کو پروفائل سے منسلک کر کے شہری اپنے شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر سروسز سے متعلق فوری اطلاعات حاصل کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ یہ اقدام عوامی سہولت اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کی جانب نادرا کا ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔