
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم سید اظہر حسین گیلانی طویل عرصہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے، اظہر حسین گیلانی وکالت کے پیشہ اور سیاست سے منسلک تھے، انہوں نے راولپنڈی بار سے وکالت کا سفر شروع کیا اور سپریم کورٹ تک وکالت کی۔
اظہرحسین گیلانی ایڈووکیٹ راولپنڈی حلقہ وادی 4 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ایم ایل اے منتخب ہوئے، وہ آزاد کشمیر حکومت میں وزیر قانون بھی رہے، انصاف اور جمہوری اقدار سے وابستگی کے باعث انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
مرحوم کی نماز جنازہ گریز قبرستان میں ادا کی گئی جس میں نامور شخصیات، اہل خانہ، عزیزواقارب اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ان کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے
اظہر حسین گیلانی کا انتقال آزاد کشمیر کی قانونی اور سیاسی برادری کے لیے ایک محترم آواز کے خاتمے کے مترادف ہے، بطور وزیر قانون اور بطور وکیل ان کی خدمات دیانت، شفافیت اور عوامی خدمت کی مثال رہیں۔
سیاسی رہنماؤں اور وکلا برادری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی رہنمائی اور پیشے سے وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔



