
خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے علیل تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور سیاسی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف پنجابی گلوکار خان صاحب کے والد خالقِ حقیقی سے جا ملے
صدر زرداری نے کہا کہ آغا سراج درانی پارٹی کے ایک وفادار رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ سندھ کے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
خیال رہے کہ آغا سراج درانی نے 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک اسپیکر سندھ اسمبلی کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ بھی رہے۔



