معروف پنجابی گلوکار خان صاحب کے والد خالقِ حقیقی سے جا ملے
Punjabi singer Khan Saab father passes away
فائل فوٹو
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجابی موسیقی کے معروف گلوکار خان صاحب کی والدہ کے انتقال کے چند دن بعد اب اُن کے والد اقبال محمد بھی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

قومی اقلیتی فرنٹ کے صدر غلام صبا کے مطابق 63 سالہ محمد اقبال کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ اُن کی نمازِ جنازہ اور تدفین اُن کے آبائی گاؤں بھندال دوناں میں ادا کی گئی۔

ذہن نشین رہے کہ چند روز قبل خان صاحب کی والدہ سلمیٰ پروین کے انتقال نے گلوکار اور ان کے اہلِ خانہ کو گہرے غم میں مبتلا کر دیا تھا، اب والد کی جدائی نے اس دکھ کو مزید بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسٹیج اداکارہ منیبہ شاہ جاں بحق

 

 

مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر گلوکار سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اُن کے والدین کیلئے دعاۓ مغفرت کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خان صاحب اپنے والد کی تدفین کے موقع پر جذباتی انداز میں کہتے دکھائی دیے:

ہماری ماں شہزادی، اللہ نے دونوں کو اکٹھے کردیا، یہ ہوتا ہے سچا پیار۔ جو کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے اپنے ماں باپ کی دعا لی ہے، سب اپنے والدین کا بہت خیال رکھیں۔