
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں پیش آیا، جہاں منیبہ شاہ رکشے میں سوار تھیں کہ اچانک موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان کے رکشے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں منیبہ شاہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ زخمی رکشہ ڈرائیور کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ان کی گرفتاری کیلئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نامور قوال استاد رشید احمد خاں خالقِ حقیقی سے جاملے
رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ ذاتی رنجش یا دشمنی کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب منیبہ شاہ کی ہلاکت پر شوبز حلقوں نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔