
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیٹرن انچیف پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، مقدمہ کی سماعت سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت پیش کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں، بہنوئی سہیل خان، نوشیروان برکی عدالت میں موجود تھے۔
دوران سماعت سینیٹر مشال یوسفزئی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ بھی عدالت موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا، عمران خان
ملزمان کی جانب سے وکلاء صفائی بیرسٹر سلمان صفدر،قوسین فیصل مفتی ،ظہیر عباس چودھری اور عثمان گل عدالت پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے بلال بٹ اور شہروز گیلانی نے پیروی کی۔
دوران سماعت وکیل صفائی بیرسٹر سلمان صفدر نے حتمی دلائل مکمل کر لیے جبکہ آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن اور وکلاء صفائی مزید حتمی دلائل دیں گے۔
بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2کیس کی مزید سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کر دی۔



