
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق سوات کی بحرین تحصیل کے علاقے گبرال سے تھا اور یہ سب ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔
ریسکیو 1122 مالاکنڈ کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں جبکہ موٹروے پولیس اور دیگر اداروں نے بھی مشترکہ طور پر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 15 ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں سوات کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسافر ٹرینوں کا نیا سرمائی شیڈول جاری
علاوہ ازیں، لکی مروت کے علاقے گنڈی پرانہ اڈہ کے قریب دو ہائی ایس کوچز کے درمیان تصادم میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سرائے نورنگ اور تاجزئی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



