مسافر ٹرینوں کا نیا سرمائی شیڈول جاری
Pakistan Railways
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کے لیے نیا سرمائی شیڈول جاری کر دیا ہے جو آج (16 اکتوبر) سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

ئے شیڈول میں 16 ٹرینوں کے روانگی اوقات میں معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں، کچھ اسٹیشنز پر اسٹاپ ختم کیے گئے ہیں جبکہ کچھ نئے اسٹاپس اور بند کی گئی ٹرین سروسز کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔

سرمائی شیڈول 2025 کے مطابق ٹرینوں کے نئے اوقات:

  • علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7:30 بجے روانہ ہوگی جو کہ پہلے 7:00 بجے روانہ ہوتی تھی
  • نارووال پسنجر اب صبح 7:25 بجے روانہ ہوگی جس کا پہلے روانگی کا وقت 7:00 بجے تھا
  • فیض احمد فیض پسنجر ٹرین اب نارووال سے صبح 5:00 بجے روانہ ہوگی جو پہلے 5:30 بجے ہوتی تھی
  • عوام ایکسپریس کراچی سے اب صبح 8:00 بجے روانہ ہوگی جو پہلے 7:30 بجے تھی
  • شالیمار ایکسپریس لاہور سے اب صبح 7:10 بجے روانہ ہوگی جو کہ پہلے 7:30 بجے روانہ ہوتی تھی

یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس امتحان: 15602 امیدواروں میں سے 387 کا میاب

یاد رہے کہ رحمان بابا ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس، پاکپتن ایکسپریس، تیزگام اور ملت ایکسپریس کے عارضی اسٹاپس کو باقاعدہ مستقل حیثیت دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ اقدامات مسافروں کی سہولت اور سفر کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو شیڈول میں تبدیلیوں سے متعلق بروقت آگاہی دی جا رہی ہے۔