ایراسمس منڈس اسکالرشپس کے لیے درخواستیں کی وصولی کا آغاز
Erasmus Mundus
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) یورپین یونین کے تحت مالی تعاون سے فراہم کی جانے والی ایراسمس منڈس جوائنٹ ماسٹرز اسکالرشپس 2026 کے لیے درخواستیں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا۔

 یہ ایک مکمل فنڈڈ اسکالرشپ ہے جو دنیا بھر کے طلباء کو یورپ کی اعلیٰ جامعات میں جوائنٹ ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ پروگرام طلباء کو مختلف یورپی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے، مختلف ثقافتوں کا تجربہ کرنے اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈگری حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔ درخواست کا دورانیہ اکتوبر سے جنوری تک ہوتا ہے، تاہم ہر پروگرام کی آخری تاریخ مختلف ہو سکتی ہے۔

یہ اسکالرشپ مکمل فنڈڈ ہے اور درج ذیل اخراجات کو پورا کرتی ہے:

  • مکمل ٹیوشن اور دیگر فیسیں
  • ماہانہ وظیفہ (رہائش و دیگر اخراجات کے لیے)
  • سفری اخراجات، ویزا فیس اور دیگر ابتدائی اخراجات
  • مکمل ہیلتھ انشورنس
  • گریجویٹس کو ایک مشترکہ (joint)، دوہری (double) یا متعدد (multiple) ڈگری ملتی ہے جو تمام شریک جامعات سے تسلیم شدہ ہوتی ہے۔

اہلیت کے معیار:

  • امیدوار کے پاس بیچلر کی ڈگری (16 سالہ تعلیم) ہونی چاہیے یا وہ بیچلر کے آخری سال میں ہو۔
  • ہر ماسٹرز پروگرام کے اپنے داخلہ کے تقاضے ہوتے ہیں جیسے کہ زبان، تعلیمی پس منظراور درخواست کی آخری تاریخ وغیرہ۔
  • تمام شعبہ جات کے طلباء اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں بشرطیکہ وہ منتخب پروگرام کے مطابق ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سکالرشپ لینے والے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

رخواست دینے کا طریقہ:

  1. ایراسمس منڈس کیٹلاگ میں اپنی دلچسپی اور تعلیمی پس منظر کے مطابق پروگرام کا انتخاب کریں:
    Erasmus Mundus Programme Catalogue
  2. جس پروگرام کا انتخاب کریں اس میں شامل یونیورسٹیوں (consortium) کو براہ راست درخواست جمع کروائیں۔
  3. درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ ہر پروگرام کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے عام طور پر اکتوبر سے جنوری کے درمیان۔ درخواست گزار مندرجہ زیل آفیشل ویب سائیٹ پر جا کہ اپنی درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

https://erasmus-plus.ec.europa.eu/opportunities/opportunities-for-individuals/students/erasmus-mundus-joint-masters

خیال رہے کہ پاکستان کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اس اسکالرشپ کی تشہیر کر رہا ہے مگر یہ کسی بھی مالی یا انتظامی ذمہ داری کا حامل نہیں ہے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو براہ راست متعلقہ یونیورسٹیوں میں درخواست دینی ہوگی۔