
اس سلسلے میں پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اور اے ایس بینک کے ذیلی ادارے زندگی کے درمیان مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اسکالرشپ فنڈز جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شفاف اور بروقت انداز میں مستحق طلبا تک پہنچائے جائیں گے۔
اس اقدام کے تحت طلبا کو اب اسکالرشپ کی رقم براہِ راست ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔
ترجمان PEEF کے مطابق اس اقدام کا مقصد شفافیت، تیزرفتاری اور بدعنوانی کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے تاکہ کوئی بھی طالبعلم مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی تعلیم سے محروم نہ ہو۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئے ڈیجیٹل سسٹم سے اسکالرشپ کی ادائیگی کا عمل نہ صرف آسان ہوگا بلکہ غلطیوں اور تاخیر کے امکانات بھی ختم ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:حدیقہ کیانی اور الخدمت کا سیلاب متاثرین کے لیے بڑا ریلیف آپریشن
رپورٹس کے مطابق پروگرام کے تحت ہزاروں طلبا کو ہر سال مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے اور اب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے یہ معاونت مزید منظم، محفوظ اور مؤثر انداز میں تقسیم کی جائے گی۔
ماہرینِ تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ قدم ڈیجیٹل پاکستان وژن کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جو تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔



