
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے زیر صدارت اجلاس میں پروگرام ڈائریکٹر ولید بیگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 95 ہزار 600 خاندانوں کو قرضہ جات جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ 82 ہزار 931 گھروں کی تعمیر مختلف مراحل میں جاری ہے۔ ان میں 20 ہزار 940 گھر مکمل ہوچکے ہیں اور مزید 59 ہزار 510 خاندانوں کو تعمیر کرنے کے لیے دوسری قسط جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا 17 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان
محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کے مطابق منصوبے کے تحت اب تک 113 ارب روپے سے زائد رقم قرضہ جات کی مد میں خرچ کی جا چکی ہے جبکہ آئندہ 5 سالوں میں 5 لاکھ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق یہ پروگرام دیہی و شہری علاقوں میں ہزاروں خاندانوں کے لیے گھروں کے خواب حقیقت میں بدل رہا ہے۔قرضوں کے اجراء میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔



