
ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب (ای پی اے ) اورسموگ و موسمیاتی نگرانی کے جدید نظام کے تحت حاصل ہونیوالے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 211 ریکارڈ کیا گیا ہے جو انسانی صحت کے لئے انتہائی غیر صحت مندہوتا ہے۔ آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور بدھ کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی علاقہ جات میں سردی نے دستک دے دی
ای پی اے کے مطابق بھارت سے داخل ہونے والی آلودہ ہوا نے فضا میں معلق ذرات کی مقدار میں اضافہ کیا ہے جس سے لاہور کا فضائی معیار تیزی سے بگڑ گیا ہے، اس وقت ہوا کی رفتار ایک سے تین کلو میٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہے ، جس کی وجہ سے آلودہ ذرات فضا میں معلق رہنے کے بجائے زمین کے قریب جمع ہو رہے ہیں۔
ای پی اے پنجاب کی رپورٹ کے مطابق رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک گجرات میں اے کیو آئی 228، گوجرانوالہ 226، لاہور 211، قصور 182، نارووال 177، ڈیرہ غازی خان 166، فیصل آباد 161، منڈی بہاؤالدین 159، حسن ابدال اور سیالکوٹ 157، ساہیوال 147، ملتان 144، بھکر 143، مظفر گڑھ 140، سیالکوٹ (دوسرا سٹیشن) 133، چکوال 129، راولپنڈی 127 اور رحیم یار خان میں 98 ریکارڈ کیا گیا۔



