مزدوروں کے لیے نئی اجرتوں کا اعلان

فائیل فوٹو
October, 15 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہورانتظامیہ نے مزدوروں کے لیے نئی اجرتوں کا اعلان کر دیا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ہنر مند مزدوروں کی یومیہ اجرت 1,538 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ ماہانہ 40,000 روپے بنتی ہے۔
اسی طرح نیم ہنر مند مزدوروں کو اب یومیہ 1,558 روپے ملیں گے جس کے مطابق ان کی ماہانہ آمدن 43,108 روپے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا دیوالی تہوار پر دو روزہ تعطیل کا اعلان
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہنر مند مزدوروں کو یومیہ1,975 روپے دیے جائیں گے اور ان کی ماہانہ تنخواہ 45,945 روپے مقرر کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان نئی اجرتوں کا مقصد مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات زندگی کے پیشِ نظر مزدوروں کو مناسب معاوضہ دینا ہے تاکہ لاہور کے مزدوروں کو ان کی محنت کا منصفانہ صلہ مل سکے۔
ضرور پڑھیں

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
October, 15 2025

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025