
نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان اور سیکرٹری بورڈ رضوان نذیر نے لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال ایک لاکھ 72 ہزار 100 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا، جن میں سے 53.77 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے۔
واضح رہے کہ امتحانات کے نتائج بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی دستیاب ہیں۔
کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ بورڈ نے نتائج کی تیاری میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا، تمام پرچوں کی چیکنگ جدید ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کی گئی تاکہ کسی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی کے تحت ہونے والے امتحانات کی تاریخیں تبدیل
سیکرٹری رضوان نذیر نے طلبہ کو نتائج پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب ہونے والے طلبہ کو مزید محنت کرنی چاہیے جبکہ ناکام امیدواروں کو مایوس نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ تعلیم میں محنت ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔
واضح رہے کہ لاہور بورڈ صوبے کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈز میں سے ایک ہے، جس کے تحت لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے طلبہ امتحانات دیتے ہیں۔



