
نئے شیڈول کے مطابق ایل ایل بی (3 سالہ) کے پارٹ ٹو اور تھری جبکہ ایل ایل بی (5 سالہ) پارٹ ٹو، سکس ، سیون کے امتحانات 15، 16 اور 17 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔
اسی طرح بی ایس (ہوم اکنامکس) پارٹ ون(فرسٹ ایئر) کا خصوصی امتحان 17 اکتوبر کو ہو گا جبکہ بی ایس (ہوم اکنامکس) پارٹ ٹو(فورتھ ائیر) کے امتحانات کا انعقاد 15 اور 17 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق بی ایس (ایف وائی ڈی پی) ہوم اکنامکس کے سال اول، دوم اور سوم کے امتحانات 17، 20 اور 21 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ بی ایس اے ڈی (چھٹے سمسٹر) کا ری کنڈکٹ امتحان 16 اکتوبر کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ممکنہ احتجاج کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر
اسی طرح بی بی اے (آنرز) کے تیسرے و آخری سال کے امتحانات 24، 27 اور 28 اکتوبر کو لیے جائیں گے جبکہ ایم اے اور ایم ایس سی پارٹ ٹو سپلیمنٹری 2024 کے امتحانات 17، 20 اور 21 اکتوبر کو ہوں گے۔
علاوہ ازیں پنجاب یونیورسٹی کے تمام ملتوی شدہ امتحانات 15 اکتوبر 2025 سے حسبِ سابق شیڈول کے مطابق ہوں گے ان کے وقت اور مقام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔



