
پی پی آزاد کشمیر کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس فریال تالپور کی زیر صدارت ہوا جس میں پی پی آزاد کشمیر کے پارلیمانی ارکان نے شرکت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو نئے بحران کا سامنا ہے۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی گروپوں نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی پی کا فیصلہ آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کا شہباز شریف کی توثیق سے مشروط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کا گورنر خیبرپختونخوا کو کل نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ چودھری انوار الحق حکومت چھوڑ کر اب اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ آزاد کشمیر میں حکومت سازی پی پی کا حق ہے۔ ضرورت پڑی تو پی پی کو ووٹ دیں گے مگر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔
پی پی دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کیلئے اپنا امیدوار لائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی پی کی طرف سے سردار یعقوب وزیراعظم آزاد کمشیر کیلئے امیدوار ہوں گے۔ حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت ملکر کرے گی۔



