
زرائع کے مطابق پنجاب بھر کے 38ہزار سرکاری اسکولوں میں داخل ایک کروڑ سے زائد طلباء اس سال اپنے پہلے ٹرم کے امتحانات نہیں دے سکیں گے۔
خیال رہے کہ پہلے ٹرم کے امتحانات 15 اگست سے شروع ہونے تھے لیکن اب محکمہ نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ امتحانات دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والے مڈٹرم امتحانات کے ساتھ لیے جائیں گے۔
والدین نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ بروقت امتحانات سے بچوں کو تعلیمی دباؤ کم کرنے اور توجہ برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد : تعلیمی اداروں میں تین چھٹیوں کا معاملہ، انتظامیہ کا مؤقف آگیا
ان کا کہنا تھا کہ جب امتحانات وقت پر ہوتے ہیں تو بچوں پر دباؤ نہیں آتا لیکن تاخیر ان میں مایوسی اور بےچینی پیدا کرتی ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تصدیق کی ہے کہ تمام پہلے ٹرم کے امتحانات اب مڈٹرم کے ساتھ دسمبر میں ہی لیے جائیں گے۔



