پنجاب بھرمیں کریک ڈاؤن: 39 افراد گرفتار
social media crackdown
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں سوشل میڈیا پرغلط معلومات پھیلانے کے الزام میں افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات مختلف شہروں میں مربوط کارروائیوں کے دوران 39 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور قصور، کاموکی، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں یہ کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیاں ان افراد کے خلاف کی گئیں جو مبینہ طور پر فیس بک اور واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز پر اشتعال انگیز یا جھوٹی معلومات پھیلا رہے تھے۔

صرف لاہور سے 39 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ دیگر اضلاع سے بھی کئی افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید 87 افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ٹریس کر کے شناخت کر لیا گیا ہے۔ یہ اکاؤنٹس مبینہ طور پر گمراہ کن بیانیے پھیلانے اور عوامی انتشار پیدا کرنے کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ 18 گھنٹے کیلئے بند رہے گا

حکام نے تصدیق کی ہے کہ 200 سے زائد افراد کی ایک جامع فہرست تیار کر لی گئی ہے جن پر ایسے آن لائن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ گرفتاری اور تصدیق کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیر کی شب مریدکے میں افواہوں اور گمراہ کن اطلاعات پھیلانے کے الزام میں ریاستی ادارے حرکت میں آئے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹوئٹر (X)، فیس بک اور واٹس ایپ پر متعدد مشتبہ اکاؤنٹس کی نگرانی جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جو بھی سوشل میڈیا کا استعمال انتشار، خوف، یا تشدد پھیلانے کے لیے کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔