
ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کر دیا ہے، مرمت کا کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرائیوٹ سکیم کے تحت عازمین حج کی بکنگ میں صرف چار روز باقی
پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق یہ کام ضروری تکنیکی مرمت کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد انٹرنیٹ سروس کے استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندر میں بچھائی گئی کیبل میں نصب اہم رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے، جس پر آج 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
ترجمان پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق مرمتی عمل تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے یا بعض علاقوں میں جزوی طور پر سروس معطل بھی رہ سکتی ہے، یہ تکنیکی کام انٹرنیٹ نیٹ ورک کی بہتری اور تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے صارفین سے عارضی تکلیف پر معذرت کا اظہار بھی کیا ہے۔
پی ٹی سی ایل گروپ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کام مکمل ہوتے ہی انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کر دی جائے گی اور صارفین کو دوبارہ بہتر رفتار فراہم کی جائے گی۔



