پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

فائیل فوٹو
October, 14 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اکتوبر 2025 سے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر6 روپے 10 پیسے کمی متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں97 پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔
مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی کی توقع ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل1 روپے 64 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ 18 گھنٹے کیلئے بند رہے گا
پیٹرولیم انڈسٹری نے اپنی حسابات مکمل کر کے اوگرا (OGRA) کو جمع کرا دیے ہیں۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کے لیے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا جو کہ آج شام وزارتِ خزانہ کو ارسال کہ جائے گی۔
وزارتِ خزانہ وزیرِاعظم سے مشاورت کے بعد کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی حتمی منظوری دے گی۔
ضرور پڑھیں

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ جینز کی جیبوں کے کناروں پر بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
October, 9 2025

موٹروے پر داخلے کے لیے نئی شرائط عائد کردی گئیں
October, 8 2025