اسلام آباد: مفت وائی فائی منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کا اعلان
حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے
حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 30 سے زائد مقامات پر یہ سہولت فراہم کی جائے گی، میٹرو سٹیشنز، دامنِ کوہ، فاطمہ جناح پارک اور شہر کے مرکزی تجارتی علاقے شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں، طلبہ اور پیشہ ور افراد کو بہتر ڈیجیٹل سہولیات فراہم اور اسلام آباد کو ‘‘ڈیجیٹل شہر’’ کی جانب گامزن کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج ٹرین اور میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال

یہ سروس 30 دسمبر 2025 تک مکمل فعال ہو جائے گی۔ لاہور اور کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی اسی طرز کے منصوبوں کی تیاری جاری ہے۔