
ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے درخواست گزار اور ان کے وکیل کی عدالت میں عدم پیشی پر درخواست خارج کرنے کا حکم سنایا۔
تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران سی سی ڈی تفتیشی افسر محمد لطیف عدالت میں موجود تھے، تاہم گوگی بٹ اور ان کے وکیل دونوں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے گوگی بٹ کو پیشی کیلئے متعدد مرتبہ طلب کیا، پہلی آواز صبح 8 بجے، دوسری 8:30 بجے، تیسری 9 بجے اور چوتھی مرتبہ 10 بجے دی گئی، مگر کوئی پیش نہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے کشیدگی، شہریوں کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی
عدالت نے ریمارکس دیے کہ گوگی بٹ نے اپنی درخواستِ ضمانت 16 اگست کو دائر کی تھی اور آج کیلئے وکلا کو بحث کیلئے پابند کیا گیا تھا، تاہم ان کی غیرحاضری کے باعث عدالت کے پاس درخواست خارج کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔
عدالتی فیصلے کے بعد کیس کی آئندہ سماعت کیلئے نئی تاریخ مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ پولیس حکام نے کہا ہے کہ گوگی بٹ کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی تیز کی جا سکتی ہے۔



