رپورٹس کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ایک بار پھر اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا ہے۔
گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور کے جمع کرائے گئے دونوں استعفوں پر دستخط مختلف اور غیر مشابہہ ہیں، جس کے باعث استعفیٰ قبول نہیں کیا جا سکتا۔ فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کو 15 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس طلب کر لیا ہے تاکہ معاملے کی وضاحت کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کے انتخاب میں پی ٹی آئی نے ن لیگ سے تعاون مانگ لیا
دوسری جانب علی امین گنڈاپور نے گورنر کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر نے خود 8 اکتوبر کو میرا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کی تھی، میں اپنے دونوں استعفوں پر کیے گئے دستخطوں کی تصدیق کرتا ہوں۔
اس بیان کے بعد صوبائی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے اور مختلف سیاسی حلقوں نے اس پیش رفت پر تبصرے شروع کر دیے ہیں۔