غیور قبائلی عوام کا افغانستان سے دراندازی کرنیوالے دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان
غیور قبائلی عوام نے افغانستان سے دراندازی کرنیوالے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا
غیور قبائلی عوام نے افغانستان سے دراندازی کرنیوالے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
پشاور: (سنو نیوز) غیور قبائلی عوام نے افغانستان سے دراندازی کرنیوالے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

قبائلی عوام نے پشتو میں آڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افغان دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ‏وطن کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہم نے پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھااب بھی سبق سکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان فورسز کی پاکستان سے جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں

دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کے بھرپور جواب کے بعد افغان فورسزبوکھلاہٹ کا شکار ہوگئیں اور پاکستان سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواست کر دی۔
پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور متعددافغان پوسٹوں اور خارجیوں کی تشکیلوں کو بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے داعش اور خارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ افغان پوسٹیں خارجیوں کو کور فائر دینے میں ناکام ہیں۔ درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہوگئیں اور افغان فوجی متعدد لاشیں پوسٹوں پر چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پاک فوج کے بھرپورجواب سے افغان فورسز بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئیں اور پاکستان سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں کر دیں۔