
پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور متعددافغان پوسٹوں اور خارجیوں کی تشکیلوں کو بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی جارحیت پر پاکستان کا بھرپور جواب، 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ، سبزہلالی پرچم لہرا دیا
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے داعش اور خارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ افغان پوسٹیں خارجیوں کو کور فائر دینے میں ناکام ہیں۔ درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہوگئیں اور افغان فوجی متعدد لاشیں پوسٹوں پر چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پاک فوج کے بھرپورجواب سے افغان فورسز بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئیں اور پاکستان سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں کردیں۔