
وزارت خزانہ نے اس اضافے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے اور اب یہ سمری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔
یہ اضافہ گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین پر لاگو ہوگا جس سے جونیئر اور سینئر افسران دونوں مستفید ہوسکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ مستقل اور کنٹریکٹ (عارضی) دونوں اقسام کے ملازمین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو کہ وفاقی ملازمین کی ایک بڑی تعداد پر محیط ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق نیا ہاؤس رینٹ الاونس موجودہ بنیادی تنخواہ (basic salary) کی بنیاد پر دیا جائے گا جبکہ پہلے یہ 2008 کے پے اسکیل کی بنیاد پر دیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیر کو اسکول کھلیں گے؟
خیال رہے کہ کئی سالوں سے سرکاری ملازمین کو 2008 کے پے اسکیل کے مطابق الاونس دیا جا رہا تھا جو کہ مہنگائی اور کرائے میں اضافے کی حقیقی صورتحال کو ظاہر نہیں کرتا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس نئے حساب کتاب سے ملازمین کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، خاص طور پر نچلے گریڈ کے ملازمین کے لیے جو بلند کرایوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے تھے۔