ایچ ای سی نے ملک بھر میں امتحانات منسوخ کر دیے
HEC
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) اعلیٰ تعلیمی کمیشن (HEC) کے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ETC) نے اعلان کیا ہے کہ 11 اور 12 اکتوبر کو ہونے والے متعدد تحریری امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق جن امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے اُن میں انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (USAT)، ہائرایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT)اور AML-CFT اسامیوں کے لیے ریکروٹمنٹ ٹیسٹ شامل ہیں۔

ایچ ای سی کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے مختلف حصوں میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ایچ ای سی نے مزید کہا کہ ملتوی شدہ امتحانات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا اور تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو اس بارے میں مطلع کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا: اوورسیز کیلئے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال

وزارت داخلہ و انسداد منشیات کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروسز (3G/4G) تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔ وزارت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے کمشنرز اور پولیس حکام کے ساتھ مل کر ضروری اقدامات کرے۔

خیال رہے کہ عوامی ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوئی، میٹرو بس سروس معطل رہی جبکہ مری روڈ کے اطراف میں واقع کاروبار اور ہوٹلز کو عارضی طور پر بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔