پنجاب اسمبلی میں 8 پی ٹی آئی ارکان قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی
بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 8 ارکان نے مختلف قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی و رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 8 ارکان نے مختلف قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی و رکنیت سے استعفیٰ دیا/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 8 ارکان نے مختلف قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی و رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

استعفیٰ دینے والوں میں حافظ فرحت عباس (سٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات و داخلہ)، شیخ امتیاز محمود (قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ و ایس اینڈ جی اے ڈی)، ملک ممتاز اسڑ (قائمہ کمیٹی برائے سپیشل ایجوکیشن)، ہنبل ثنا کریمی (قائمہ کمیٹی برائے زراعت)، رانا شہباز (استحقاق کمیٹی)، اویس ورک (قائمہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول اور بزنس ایڈوائزری کمیٹی)، فرخ جاوید مون (قائمہ کمیٹی برائے ہوم و لیبر)، اور احمر رشید بھٹی (قائمہ کمیٹی برائے انرجی، لا انفورسمنٹ، لیجسلیشن، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس، بزنس ایڈوائزری اینڈ ایتھکس) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب، گھریلو ملازمین کے لیے ملازمت کا لیٹر لازمی قرار

تمام ارکان نے اپنے استعفے اسپیکر آفس میں جمع کرا دیئے جبکہ اسپیکر آفس میں قائم مقام سیکرٹری جنرل خالد محمود نے ارکان کے استعفے موصول بھی کر لیے۔ متن کے مطابق، ارکان نے بانی پی ٹی آئی کے حکم پر قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔