حکومت سندھ کا صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان
Diwali holiday Sindh
فائیل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) حکومت سندھ نے 20اکتوبر بروز پیر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل خصوصی طور پر ہندو برادری کے لیے دی گئی ہے تاکہ وہ اپنا مذہبی تہوار دیوالی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منا سکیں۔ دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے جو ہندو برادری کے لیے نہایت اہم مذہبی اور ثقافتی موقع تصور کیا جاتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل سندھ حکومت کے زیر انتظام تمام دفاتر، خودمختار ،نیم خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلوں پر لاگو ہوگی۔

چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ چھٹی صرف ہندو ملازمین کے لیے ہے تاکہ وہ دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و خروش اور آزادی کے ساتھ منا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقصیٰ مارچ: راولپنڈی میں سکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ہندو برادری کے مذہبی حقوق کے احترام اور ان کی مذہبی روایات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت سندھ ہر سال دیوالی کے موقع پر اقلیتی برادری کو چھٹی فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اپنے تہوار سکون کے ساتھ منا سکیں۔