
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق فیض آباد سے مری روڈ اسلام آباد کی جانب مکمل بند کر دی گئی جبکہ فیض الاسلام تا سروے آف پاکستان روڈ دونوں اطراف سے سیل ہے۔ شمس آباد میٹرو اسٹیشن، ڈھوک کلاں خان یوٹرن، ناز سینما اور ڈی اے وی کالج چوک پر بھی ٹریفک بند کر دی تاکہ شہریوں اور مظاہرین کے درمیان کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: مرکزی موٹروے کا داخلی راستہ بند
چکری، ٹھلیان، برہما اور مندرہ انٹرچینجز راولپنڈی کی طرف سے راستے بند کر دیئے گئے جبکہ موٹروے M-1 پشاور کی سمت کھلی اور M-2 لاہور و راولپنڈی کی سمت بند ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اپڈیٹس حاصل کی جاسکتی ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔ سکیورٹی اداروں کے مطابق شہر بھر میں نفری تعینات کر دی گئی اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔