مرکزی موٹروے کا داخلی راستہ بند
Motorway closure
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور-اسلام آباد موٹروے جانے والے تمام راستے ایک مذہبی سیاسی جماعت کے جلسے سے قبل سیکیورٹی کے سخت اقدامات کے تحت بند کر دیے گئے۔

گزشتہ رات پنجاب میں اُس وقت کشیدگی شروع ہوئی جب پولیس نے پارٹی کے ہیڈکوارٹر پر چھاپہ مارا تاکہ اس کے سربراہ کو گرفتار کیا جا سکے۔

آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور پارٹی کارکنوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جنہوں نے مبینہ طور پر پولیس پر پتھروں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا،جھڑپ میں کم از کم تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ممکنہ احتجاج کے باعث چھٹی کا اعلان

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا جس سے پورا علاقہ میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

خیال رہے کہ پارٹی نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی۔