
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی میں آج کے دن چھٹی کا اعلان کردیا گیا،جبکہ جامعہ میں ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ احتیاطی طور پر کیا گیا تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو کسی ممکنہ پریشانی سے بچایا جا سکے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب شہر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں بھی معمول سے ہٹ کر آج صبح 11 بجے چھٹی دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جمعے کے روز اسکولوں میں عام طور پر 12 بجے تک تدریسی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس غیر معینہ مدت کیلئے بند
ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے ٹریفک کے بہاؤ کو قابو میں رکھنے اور عوامی تحفظ کیلئے اضافی سیکیورٹی انتظامات بھی کیے ہیں۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں۔