
اکتوبر 2025 میں CNIC کی نئی فیس کا اعلان کیا گیا ہے۔ نارمل شناختی کارڈکی فیس 400 روپے مقرر کی گئی ہے جس کا پراسیسنگ کا وقت 15 دن، ارجنٹ شناختی کارڈکی فیس1150 روپے مقرر کی گئی ہے جس کا پراسیسنگ وقت 12 دن جبکہ ایگزیکٹو شناختی کارڈکی فیس2150 روپے مقرر کی گئی ہے جس کا پراسیسنگ کا وقت 6 دن ہے۔
اسمارٹ NIC کے نارمل کارڈ کی فیس750 روپے جس کا پراسیسنگ کا وقت 31 دن، ارجنٹ کارڈ کی فیس1500 روپے جس کا پراسیسنگ کا وقت 15 دن اور ایگزیکٹوکارڈ کی فیس 2500روپے مقرر کی گئی ہے جس کا پراسیسنگ کا وقت 9 دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب راشن کارڈ کیلئے اہلیت اور رجسٹریشن کا طریقہ کار جاری
نادرا کی جانب سے جاری کردہ اس نئی فیس ساخت نے شہریوں کو زیادہ سہولت فراہم کی ہے تاکہ وہ اپنی ضرورت اور ترجیح کے مطابق پراسیسنگ اسپیڈ اور فیس کا انتخاب کر سکیں۔
جن شہریوں کو فوری طور پر شناختی کارڈ درکار ہو ان کے لیے ایگزیکٹو آپشن تیز ترین سروس مہیا کرتا ہے جس سے انتظار کا دورانیہ صرف چند دنوں تک محدود ہو جاتا ہے۔