
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں راستوں کی بندش اور ممکنہ مظاہروں کے پیشِ نظر سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے وضاحت دی گئی کہ میٹرو بس سروس کو آج پورے دن کیلئے مکمل طور پر بند رکھا جائے گا، جبکہ اورنج لائن ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔
دوسری جانب شہریوں نے ٹرانسپورٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں ممکنہ احتجاج کے باعث چھٹی کا اعلان
متعدد شہریوں نے متبادل سفری ذرائع جیسے رکشہ اور نجی ٹیکسیوں کا سہارا لیا، تاہم کرایوں میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آئیں۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی دونوں سروسز کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا، تاہم شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سڑکوں پر رش سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔