عمران خان کا قید تنہائی میں رکھنے پربھرپور احتجاج کا حکم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے جمعرات کو ملاقات کرنے والے قائدین کو ہدایت کی/ فائل فوٹو
October, 10 2025
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی قید تنہائی میں رکھے جانے کی صورت میں لائحہ عمل دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کے مطابق بانی نے جمعرات کو ملاقات کرنے والے قائدین کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں بھی بھرپور اپوزیشن کی جائے۔ اپوزیشن بھرپور انداز میں نہ ہونے کی صورت میں اپوزیشن لیڈر معین قریشی کو ہٹا دیا جائے گا، قید تنہائی کی صورت میں پورا کے پی کے بند کرنے کا بھی پلان دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی پارٹی کو پنجاب اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہ ہوا تو پشاور کے پی کے میں بھرپور احتجاج ہوگا۔ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا ، مشعال یوسفزئی، مبشر اعوان اورعلی ظفر نے گزشتہ روز بانی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ہر منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگائی جائے جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان شریک ہوں۔
ضرور پڑھیں