سی ایس ایس امتحان 2024 کیلئے اسامیوں کی تفصیل جاری
CSS Exam 2024
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کیلئے اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق اس سال مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں مجموعی طور پر 364 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ان اسامیوں میں 247 نئی نشستیں جبکہ 117 گزشتہ سالوں سے خالی اسامیاں شامل ہیں۔ ان میں سے 214 نشستیں اوپن میرٹ پر، 32 خواتین کیلئے اور 118 اقلیتوں کیلئے مخصوص کی گئی ہیں۔

صوبائی کوٹے میں پنجاب کے امیدواروں کیلئے 179، خیبرپختونخوا کیلئے 48، بلوچستان کیلئے 31، سندھ (دیہی) کیلئے 32، سندھ (شہری) کیلئے 29، سابقہ فاٹا کیلئے 15، آزاد کشمیر کیلئے 8 اور گلگت بلتستان کیلئے 4 اسامیاں رکھی گئی ہیں۔

سی ایس ایس 2024 کے ذریعے امیدواروں کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس، فارن سروس، ان لینڈ ریونیو سروس، آفس مینجمنٹ گروپ سمیت دیگر اہم سروسز میں تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کا وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ معمہ بن گیا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق اسامیوں کی تقسیم صوبائی، علاقائی، خواتین اور اقلیتی کوٹے کے تحت کی گئی ہے، جبکہ امیدواروں کو مختلف گروپس میں میرٹ، ترجیحات اور ڈومیسائل کی بنیاد پر الاٹمنٹ دی جائے گی۔