
پولیس کے مطابق واقعہ جروار روڈ مسو واہ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب طفیل رند اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
مقتول صحافی کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں آپریشن، مقابلے میں 11 جوان شہید
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر حملے آزادیٔ صحافت پر حملے ہیں، حکومت قاتلوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔
صحافتی تنظیموں اور مقامی برادری نے طفیل رند کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔



