
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ہندوستانی فوجی قیادت کی گیدڑ بھبکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی اورسیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کوبحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تنازع میں نتیجہ 0-6 رہا جس سے بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی، بدترین شکست کے بعد بھارت میں عوامی رائے حکومت کے خلاف ہوئی، مودی ٹولہ اپنی ساکھ کھو بیٹھا، دباؤ لیڈر شپ کے بیانات سے ظاہر ہے۔
بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ھے۔ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا سکور 0-6 رہا ھو اگر دوبارہ کوشش کی تو سکور انشاءاللہ پہلے سے کہیں بہتر ھوگا۔ جسطرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بد ترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ھوئ اور…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 4, 2025
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پر قائم ہوا،ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، اگر بھارت نے دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہو گا، اس بار بھارت اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہو گا۔
دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایسے دعوے اور دھمکیاں خطے میں مزید تشدد کو جنم دے سکتی ہیں اور پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ اگر کوئی نیا تصادم یا مہم جوئی کی گئی تو اس کا جواب بھرپور، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا۔
ادھر سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاسی و فوجی قیادت کے بیانات گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں، مسلح پاکستانی افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔



