
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے بھائیوں نے وزارتوں سے استعفے دے دیئے،صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی اور وزیر آبپاشی عاقب اللہ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو استعفے بھیج دیئے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں وزرا کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بہت پہلے سے ہٹانا چاہتے تھے۔
دوسری جانب اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے بھائیوں کے مستعفی ہونے کی وجہ بھی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی ،ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شہرام ترکئی اور اسد قیصر سے رابطے کئے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیغام سے آگاہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں اضافہ
ذرائع کے مطابق علی مین گنڈاپور نے شہرام ترکئی اور اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ بانی تحریک انصاف صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی اور وزیر آبپاشی عاقب اللہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، دونوں وزرا ء کے محکموں کو تبدیل کروں یا وہ خود استعفے دیں گے ؟
پارٹی ذرائع کے مطابق شہرام ترکئی اور اسد قیصر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات کے مطابق کارروائی کا کہا ۔
بعدازاں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے پیغام اور رابطوں کے بعد دونوں وزرا نے استعفے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھیج دیے۔