سروائیکل کینسر ویکسی نیشن مہم کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

ہدف حاصل نہ ہونے پر سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا/ فائل فوٹو
September, 29 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ہدف حاصل نہ ہونے پر سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبوں نے انسداد ایچ پی وی مہم کی مدت میں توسیع کی اپیل کی ہے۔
پنجاب، سندھ، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد میں مہم کی مدت میں توسیع کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے مہم کی مدت تین دن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر اسلام آباد ، پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی 3 تا 7 روز کی توسیع کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی چالان ایس ایم ایس کی بھرمار، ٹریفک پولیس نے خبردار کردیا
پہلی انسداد سروائیکل کینسر مہم 15 تا 27 ستمبر چلائی گئی جس کا ہدف 1 کروڑ 17 لاکھ سے زائد بچیوں کی ویکسینیشن تھی، وزیرِمملکت برائے صحت مختار بھرتھ نے بتایا کہ یہ کوئی بیرونی ایجنڈا نہیں، علمائے کرام سے رابطے و مشاورت کے بعد ویکسین کو لانچ کیا گیا اور اس میں کوئی حرام چیز شامل ہے نہ ہی کوئی سائنٹیفک ثبوت اینٹی ویکسین کمپین کی حمایت کرتا ہے۔
ضرور پڑھیں

پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں خوفناک اضافہ، ہر شخص کتنے کا مقروض؟
September, 26 2025

صائم ایوب نے ٹی 20 کرکٹ کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
September, 25 2025

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی
September, 24 2025

چاند پر زلزلوں سے لینڈ سلائیڈنگ، چونکا دینے والی تحقیق
September, 23 2025