
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) حمزہ ہمایوں نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد ہیلمٹ نہ پہننے، بغیر اصل نمبر پلیٹ کے سفر کرنے، ون ویلنگ، لین وائلیشن اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
سی ٹی او کا کہنا تھا کہ تمام موٹرسائیکل سوار سات اکتوبر تک اپنے ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ بھی لازمی بنوا لیں، بصورت دیگر سخت ایکشن ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہری اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں کیونکہ رواں سال سب سے زیادہ اموات موٹرسائیکل سواروں کی اپنی غلطیوں کے باعث ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی چالان ایس ایم ایس کی بھرمار، ٹریفک پولیس نے خبردار کردیا
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزیوں کیخلاف پہلے ہی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، اب دیگر خلاف ورزیوں پر بھی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں کو چاہیے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔



