عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف/ فائل فوٹو
September, 29 2025
پشاور: (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
بیرسٹر سیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک منظم اور کامیاب جلسہ منعقد ہوا، تمام کارکنوں کو تاریخی جلسے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جلسے میں عوام کی غیر معمولی تعداد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پوری قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا کی عبوری ضمانت خارج
انہوں نے کہا کہ کارکن مخالفین کی باتوں پر کان نہ دھریں، ان کا کام ہی تنقید کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے ، حقیقی آزادی اور عمران خان کی رہائی ہی تمام کارکنوں اور قیادت کا حتمی مقصد ہے۔
ضرور پڑھیں

پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں خوفناک اضافہ، ہر شخص کتنے کا مقروض؟
September, 26 2025

صائم ایوب نے ٹی 20 کرکٹ کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
September, 25 2025

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی
September, 24 2025

چاند پر زلزلوں سے لینڈ سلائیڈنگ، چونکا دینے والی تحقیق
September, 23 2025