خواتین کیلئے مفت الیکٹرک سکوٹی اسکیم، اہلیت اور اپلائی کا طریقہ جانیے
Electric Scooty Scheme Sindh
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے سفری مسائل کو کم کرنے کیلئے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

اس سکیم کے تحت صوبے بھر کی خواتین کو قرعہ اندازی کے ذریعے جدید ای وی سکوٹیاں فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس اسکیم کے تحت درخواست دہندہ کا سندھ کا مستقل شہری ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ صرف طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین اس سکیم کیلئے اہل ہوں گی۔

مزید برآں امیدوار کے پاس مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس موجود ہونا ضروری ہے، منتخب ہونے والی خواتین کو ایک خصوصی امتحان بھی دینا ہوگا تاکہ ان کی سڑک پر گاڑی چلانے کی مہارت کا جائزہ لیا جا سکے۔

اہم شرط یہ رکھی گئی ہے کہ جو خواتین قرعہ اندازی کے ذریعے سکوٹی حاصل کریں گی وہ اسے 7 سال تک فروخت نہیں کر سکیں گی۔ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ایکسائز، ٹرانسپورٹ اور فنانس ڈپارٹمنٹس کے علاوہ میڈیا کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان

مفت پنک سکوٹی کے لیے اپلائی کیسے کریں

درخواست دینے کے لیے آفیشل ویب سائٹ پر جائیں اور درخواست فارم” پر کلک کریں۔ مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں، اور جمع کرائیں۔سندھ حکومت کے مطابق یہ اقدام خواتین کو محفوظ، سستا اور ماحول دوست سفر فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے جو نہ صرف ان کی نقل و حرکت کو آسان بنائے گا بلکہ انہیں سماجی اور معاشی طور پر مزید مضبوط کرے گا۔