پاکستان سے دبئی جانے والی پرواز میں مسافر جاں بحق

فائیل فوٹو
September, 27 2025
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سے دبئی جانے والی ایک پرواز کو مسافر کی صحت اچانک خراب ہونے پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارہ لاڑکانہ کے قریب تھا کہ زوالفقار نامی مسافربے ہوش ہوگیا۔ پائلٹ نے فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی اور پرواز کا رخ بدل کر کراچی کی طرف موڑ دیا۔
لینڈنگ کے فوراً بعد ایئرپورٹ کا طبی عملہ موقع پر پہنچا اور امداد فراہم کی، تاہم ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ مسافر پہلے ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔
یہ پڑھیں: خواتین کیلئے پنک ٹیکسی اسکیم متعارف کرانے کا اعلان
ایک اور واقعے میں کراچی سے دبئی جانے والی پرواز میں تین سالہ بچی کو بھی طبی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا۔ بچی زہرہ کو پرواز کے دوران بخار شدید ہوگیا اور وہ بے ہوش ہوگئی۔ عملے نے فوری طور پر ایمرجنسی ریسپانڈرز کو اطلاع دی جنہوں نے لینڈنگ کے بعد اسے ایک نجی اسپتال منتقل کر کے مزید علاج کروایا۔
ضرور پڑھیں

پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں خوفناک اضافہ، ہر شخص کتنے کا مقروض؟
September, 26 2025

صائم ایوب نے ٹی 20 کرکٹ کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
September, 25 2025

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی
September, 24 2025

چاند پر زلزلوں سے لینڈ سلائیڈنگ، چونکا دینے والی تحقیق
September, 23 2025