
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت سات روز میں صرف 1800 حج درخواستیں جمع ہو سکیں، وزارت مذہبی امور نے حج بکنگ فوری تیز کرنے کی پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت کردی، سنو نیوز نے وزارت مذہبی امور کا پرائیویٹ آپریٹرز کے نام لکھا گیا خط حاصل کر لیا۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا بتانا ہے کہ پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز کو 19 ستمبر کو حج بکنگ کی اجازت دی گئی تھی، پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج کی بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے، عازمین حج کی مکمل فہرست 22 اکتوبر تک فراہم کرنا لازم ہے۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے نجی ٹوور آپریٹرز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے اچھی خبر
ذرائع کے مطابق رواں برس پرائیویٹ آپریٹرز کا کوٹہ 90 ہزار سے کم کر کے 60 ہزار کر دیا گیا، گزشتہ برس 67 ہزار پرائیویٹ پاکستانی عازمین حج سے محروم رہ گئے تھے، پرائیویٹ آپریٹرز گزشتہ برس حج سے محروم رہ جانے والے 22 ہزار97 عازمین کو بھی حج پر بھجوائیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرائیویٹ آپریٹرز 37 ہزار 903 کے حج کوٹے پر بکنگ کر رہے ہیں،36 ہزار 100 پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ کی جانی ابھی باقی ہے۔