
شہری بغیر مارک اپ الیکٹرک بائیک خرید سکتے ہیں اور رقم کی ادائیگی دو سال میں 24 آسان اقساط میں کر سکیں گے۔
حکومتی پالیسی کے مطابق اس سکیم کا مقصد ایک جانب مقامی صنعت کو فروغ دینا اور ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے استعمال کو عام کرنا ہے۔
اس سکیم کے تحت فراہم کی جانے والی ہر الیکٹرک موٹر سائیکل 4 سال یا 50 ہزار کلومیٹر کی وارنٹی کے ساتھ آتی ہے، جو صارفین کے اعتماد میں اضافے کا باعث ہے۔
اہل شہری اس سکیم کیلئے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، رجسٹریشن کیلئے درخواست دہندگان کو اپنی ذاتی معلومات، قومی شناختی کارڈ نمبر، رابطے کی تفصیلات اور موجودہ و مستقل پتے فراہم کرنا ہوں گے۔ رجسٹریشن کا عمل https://pave.gov.pk/registerپر آسانی سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ پر اب کتنی رقم ملے گی؟
ماہرین کے مطابق الیکٹرک بائیکس کی فراہمی سے نہ صرف ایندھن کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی، بلکہ بڑے شہروں میں بڑھتی فضائی آلودگی پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔
حکومت کو امید ہے کہ اس اقدام کے ذریعے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ ملے گا۔