
عدالت نے یہ درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کیلئے فکس کی ہیں،جن پر جسٹس انعام امین منہاس ان درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی نے نہ صرف اپنی بریت کی استدعا کی ہے بلکہ ٹرائل کورٹ میں جاری کارروائی کو روکنے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ ان درخواستوں کو رواں سال جنوری میں عدالت میں جمع کروایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے قیمتی تحائف کے حوالے سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی۔
یہ بھی پڑھیں:حسان نیازی کی اعتراضی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت
دوسری جانب درخواست گزاروں کے وکلاء کا موقف ہے کہ مقدمہ بے بنیاد ہے، اس کی سماعت جاری رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق 7 اکتوبر کو فریقین کے وکلاء کو اپنے دلائل پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اگر عدالت نے درخواست منظور کر لی تو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کو اس کیس سے بڑا قانونی ریلیف مل سکتا ہے، بصورت دیگر ٹرائل کا عمل دوبارہ تیز ہو جائے گا۔



